کمال آپ کی ہمت خدیجۃ الکبریٰ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت خدیجۃ الکبریٰ (مکہ-سعودی عرب)
کمال آپ کی ہمت خدیجۃ الکبریٰ
نثار آپ پہ جنت خدیجۃ الکبریٰ
عظیم آپ کی عظمت خدیجۃ الکبریٰ
ہیں آپ باعثِ برکت خدیجۃ الکبریٰ
ہیں آپ مادرِ امت خدیجۃ الکبریٰ
ہیں آپ لائقِ عزت خدیجۃ الکبریٰ
ہے پیار میں بھی نہیں مثل آ پ کا کوئی
وفا ہے آپ کی عادت خدیجۃ الکبریٰ
بڑا ہے فخر محمد کریم آقا کی
ہیں آپ پہلی رفاقت خدیجۃ الکبریٰ
وقار آپ کا عالم میں سب سے بالا ہے
حسین آپ کی قسمت خدیجۃ الکبریٰ
بیان آپ کا رتبہ جو کر سکوں میں بھی
ہے نازؔ کی یہ سعادت خدیجۃ الکبریٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.