Font by Mehr Nastaliq Web

امت پہ ترا ہے یہ احسان ابو طالب

صفیہ ناز صابری

امت پہ ترا ہے یہ احسان ابو طالب

صفیہ ناز صابری

MORE BYصفیہ ناز صابری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت ابو طالب

    امت پہ ترا ہے یہ احسان ابو طالب

    تو ماہِ رسالت کا نگہبان ابو طالب

    سب عمر لگائی ہے آقا کی حفاظت میں

    راضی لو ہوا تجھ سے رحمان ابو طالب

    احمد کے وسیلہ سے مانگی ہے دعا تو نے

    کامل ہے ترا بے شک ایمان ابو طالب

    حیدر کے ہیں بابا تو حسنین کے دادا ہیں

    اللہ نے دی تجھ کو یہ شان ابو طالب

    اور عقد پڑھایا ہے سرکارِ دو عالم کا

    ارفع ہے وہ کس درجہ انسان ابو طالب

    اشعار میں ملتی ہے تصدیق نبوت کی

    پڑھ کر تو ذرا دیکھو دیوان ابو طالب

    آقا کی نگہبانی تو نازؔ سے کرتا ہے

    ہے تیرا محمد سے پیمان ابو طالب

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے