محمد کے ہم ہیں ہمارے محمد یہی نام ہر دم لیے جا رہے ہیں
محمد کے ہم ہیں ہمارے محمد یہی نام ہر دم لیے جا رہے ہیں
نہ دنیا کا خطرہ نہ عقبہ کا ڈر ہے، انہیں کے سہارے جیے جا رہے ہیں
سلامت رہے ان کے قدموں کی برکت، جو مل جائے قسمت سے اللہ رے قسمت
وہ جلوہ دکھائیں، وہ تشریف لائیں، اسی آسرے پر جیے جا رہے ہیں
نہ اب جام و مینا کی حاجت ہے باقی، نہ کوئی ضرورت رہی میکدہ کی
نگاہیں مدینہ کی جانب لگی ہیں، شرابِ محبت پیے جا رہے ہیں
نگاہوں میں تصویر، دل میں محبت، خیالِ محمد سراپا محمد
وہی سامنے ہیں، وہی سامنے ہیں، نگاہوں سے سجدہ کیے جا رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.