Font by Mehr Nastaliq Web

اللہ ہی جانے کون بشر ہے

ساغر صدیقی

اللہ ہی جانے کون بشر ہے

ساغر صدیقی

MORE BYساغر صدیقی

    آنکھ گلابی مست نظر ہے

    اللہ ہی جانے کون بشر ہے

    گیسوئے مشکیں روح مزمل

    رخ پہ طلوع نور سحر ہے

    ماتھے پہ روشن روشن سہرا

    جلوہ رنگیں حسن قمر ہے

    ابروئے عالی آیا قرآں

    سینۂ اقدس کان گہر ہے

    مہر نبوت پشت پناہی

    مسند یزداں آپ کا گھر ہے

    حور و ملائک حاضر خدمت

    عرش معلیٰ راہگزر ہے

    چاند ستارے نقش کف پا

    منزل ہستی گرد سفر ہے

    غار حرا تھی اس کی کمائی

    ساری خدائی جس کا ثمر ہے

    نام محمد جگ اجیالا

    لوگ کہیں جسے کملی والا

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    عزیز میاں

    عزیز میاں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے