یہی کہتے تھے رن میں خوف سے جور_و_جفا والے
دلچسپ معلومات
موسیٰ آزاد قوال کی آواز میں فلمی طرز پر لکھی ہوئی مقبولِ عام قوالی۔
یہی کہتے تھے رن میں خوف سے جور و جفا والے
بچاؤ اپنی جانیں آگئے ہیں اب خدا والے
اٹھایا سر جو باطل نے تو حق کے واسطے رن میں
اجل سے بھوکے پیاسے لڑ گئے شیر خدا والے
ہزاروں کافروں کا سر اڑا کر شان و شوکت سے
نبی کا دین زندہ کر گئے ہیں مصطفیٰ والے
لہو سے جن کے دنیا میں ہوا ایمان تابندہ
علی کے لاڈلے ہیں وہ حبیب کبریا والے
پیا جام شہادت اصغر معصوم نے ہنس کر
مجاہد کیسے کیسے تھے محمدؐ مصطفیٰ والے
یہ کہہ کر سر کٹایا حضرت شبیر نے ساغرؔ
ستم کے سامنے جھکتے نہیں ہرگز خدا والے
- کتاب : Moosa Azad Qawwal, Part 1 (Pg. 15)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.