اک ہوائے سر خوشی میں جھومتے ہیں جب نہال
اک ہوائے سر خوشی میں جھومتے ہیں جب نہال
جب اذاں بن کر چمک اٹھتی ہے آوازِ بلال
دل پہ جب اسمِ محمد برستا ہے سرور
تب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ کیا ہوں گے حضور
دل کی ہر دھڑکن سے آتی ہے صدائے یا رسول
جب میرے سینے میں کھلتے ہیں ولائے حق کے پھول
جب میری سانسوں کی خوشبو پھیلتی ہے دور دور
تب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ کیا ہوں گے حضور
ان کے قدموں کی تجلی میرے صبح و شام پر
دائماََ رحمت ہیں صہباؔ اور ان کے نام پر
بخش دیتا ہے خدا جب مجھ سے عاصی کے قصور
تب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ کیا ہوں گے حضور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.