تیرے نام سے ابتدا ہو رہی ہے
تیرے نام سے ابتدا ہو رہی ہے
تیری یاد پر انتہا ہو رہی ہے
زباں پاک مسرور دل آنکھ روشن
جمال نبی کی ثنا ہو رہی ہے
فدا ہو رہا ہے خدا خود نبی پر
نبی پر خدائی فدا ہو رہی ہے
حسین جہاں آستانِ محمد
عقیدت کی یہ انتہا ہو رہی ہے
مرا سر ہے پائے پیمبر پہ ساحرؔ
نمازِ ارادت ادا ہو رہی ہے
- کتاب : urdu-ke-muntakhab-ghair-muslim-nat-go-shora (Pg. 107)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.