کیسی عذاب حق سے محفوظ ہے خدائی
تم کیا جہاں میں آئے رحمت خدا کی آئی
تم نے کسی طرح کا سائل کبھی نہ ٹالا!
کس دن تمہاری در سے خالی گئی خدائی
صدیوں کا شرک تم نے اس شان سے مٹایا
گھر گھر پھری جہاں میں توحید کی خدائی
دم بھر یں جس کو چاہا پہنچا دیا خدا تک
اللہ رے رسائی اللہ رے رسائی
ادنیٰ علام ان کا چاہے جسے دکھا دے
ذرے میں ایک عالم قطرے میں اک خدائی
بدلے میں دو جہاں کے سیفؔ اس کو میں نہ دوں گا
عشق حبیب حق میں لذت ہے جو اٹھائی
- کتاب : گلدستۂ نعت (Pg. 63)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.