شہ انبیا آج پیدا ہوئے ہیں
حبیب خدا آج پیدا ہوئے ہیں
جو بھٹکے ہوؤں کو بتائیں گے رستہ
وہی رہنما آج پیدا ہوئے ہیں
نکالیں گے بحرِ خطا سے جہاں کو
بڑے نا خدا آج پیدا ہوئے ہیں
گنہگار بندوں کی سن لی خدا نے
شفیع الوریٰ آج پیدا ہوئے ہیں
خدائی کے دل کیوں نہ قربان ان پر
ولی مدعا آج پیدا ہوئے ہیں
بشر میں جو سیفؔ نور خدا ہیں
وہی مصطفےٰ آج پیدا ہوئے ہیں
- کتاب : گلدستۂ نعت (Pg. 62)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.