جس پے جھکتے ہیں سبھی اصغر و اکبر خواجہ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
جس پے جھکتے ہیں سبھی اصغر و اکبر خواجہ
آپ کا ہے وہ درِ عالی و برتر خواجہ
لے کے جائیں کہاں ہم بختِ مکدر خواجہ
تیری چوکھٹ پہ سنورتے ہیں مقدر خواجہ
ڈر نہیں گرچہ زمانہ ہے ستمگر خواجہ
شہرِ اجمیر میں جب تک ہے ترا در خواجہ
سامنے کیا ہے ترے یہ انا ساگر خواجہ
جب سمندر بھی ہو قطرے کے برابر خواجہ
غم کے مارے یہ سدا دیتے ہیں رو کر خواجہ
دور فرمائیں یہ حالِ بد و بدتر خواجہ
چلتا ہے ترا ہی فرمان یہاں پر خواجہ
تیرا دربار ہے کل ہند کا محور خواجہ
تیرے منگتے سے نہیں کوئی بھی بڑھ کر خواجہ
تیرے در کے جو ہیں منکر وہ ہیں بدتر خواجہ
سائلؔ در ہے ترا سائلِ احقر خواجہ
قلبِ تاریک کو کر دیجیے منور خواجہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.