Font by Mehr Nastaliq Web

کیا زمیں پر یہ ہے اب عرش علا کی آمد

سخا میرٹھی

کیا زمیں پر یہ ہے اب عرش علا کی آمد

سخا میرٹھی

MORE BYسخا میرٹھی

    کیا زمیں پر یہ ہے اب عرش علا کی آمد

    ایسی دیکھی ہی نہیں نور و ضیا کی آمد

    چاند تاروں کے علاوہ ہے یہ تاباں کیا کیا

    سوئے ارض آج ہے کیوں اہل سما کی آمد

    یہ بہاریں گل تازہ کی اور اس پر ہر سو

    بلبل مست نوا نغمہ سرا کی آمد

    یہ خوش آئندہ نسیم سحری کے جھونکے

    پے بہ پے چار طرف باد صبا کی آمد

    اہل ظاہر کی بھی پڑنے لگی باطن پہ نظر

    اور نظر آنے لگے صدق و صفا کی آمد

    آمد احمد کی ہے اور شان یہی ہے وہ شان

    جو نہیں رکھتی کسی راہنما کی آمد

    پئے تعظیم اٹھو اب یہ ادب کا ہے محل

    آ گیا آج تھی جس شاہِ ہدا کی آمد

    السلام اے شہ کونین زہے فضل خدا

    آپ کی آمد اور اس دینِ خدا کی آمد

    السلام اے شہ دیں کفر کو یہ نازش کفر

    خوب ہے درد جو ہے ایسی دوا کی آمد

    السلام اے سببِ فضل خدائے برحق

    اے زہے عقد زہے عقدہ کشا کی آمد

    السلام امت عاصی کو شفاعت والے

    اے مبارک یہ ترے لب پہ دعا کی آمد

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے