سلام آپ کے ظاہر پہ یا شہنشاہ_ہند
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین حسن چشتی (اجمیر-راجستھان)
سلام آپ کے ظاہر پہ یا شہنشاہ ہند
سجود آپ کے باطن کو یا غریب نواز
حبیب ذات الٰہی انیس روح نبی
جلیس محفل ناز و امیر بزم نیاز
بغیر آپ کے بے آئینہ تھا حسن ازل
بغیر آپ کے بے مدعا تھا عشق مجاز
ہوئے ہیں آپ کی ہستی میں جمع یا خواجہ
خدا کا ناز نبی کا نیاز علی کا راز
رہی نہ شاہی اکبر نہ ملک عالمگیر
رہی ہمیشہ شہنشاہی غریب نواز
جہاں میں ہے یہی چرچا کہ آپ کا میکشؔ
خراب حسن بتاں ہے اسیر زلف مجاز
- کتاب : Intikhab-e-Kalaam-e-Maikash (Pg. 61)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.