بٹتی ہے روز ساقی کوثر کے نام سے
بٹتی ہے روز ساقی کوثر کے نام سے
پیتے ہیں پانچ وقت بڑے اہتمام سے
محشر کی بات داورِ محشر کے ہاتھ ہے
دنیا سنور گئی ہے درود و سلام سے
لطفِ حیات ذوقِ نظر کیف آگہی
کیا کچھ نہیں ملا ہے محمد کے نام سے
ہوں ذرہ ہائے خاک کہ ہوں نجم و مہر و ماہ
پاتے ہیں سب ضیا ترے نورِ تمام سے
سالکؔ خیال احمدِ مرسل میں صبح و شام
پڑھیے درود شوق و خلوص تمام سے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد چودہویں (Pg. 151)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.