Font by Mehr Nastaliq Web

پڑھیے صلِ علیٰ پڑھیے صلِ علیٰ جانِ رحمت حبیبِ خدا آ گئے

ثمر بدایونی

پڑھیے صلِ علیٰ پڑھیے صلِ علیٰ جانِ رحمت حبیبِ خدا آ گئے

ثمر بدایونی

MORE BYثمر بدایونی

    پڑھیے صلِ علیٰ پڑھیے صلِ علیٰ جانِ رحمت حبیبِ خدا آ گئے

    جن کے آنے کی دی ہر نبی نے خبر آج وہ شاہِ ہر دوسرا آ گئے

    تیرگی چھٹ گئی روشنی ہوگئی کفر و ظلمت کا پھر خاتمہ ہوگیا

    ذرہ ذرہ زمیں کا چمکنے لگا آپ جب بن کے بدرالدجیٰ آ گئے

    جس طرف دیکھیے خیر کی بات ہے جس طرف دیکھیے خیر کا ذکر ہے

    خیر و برکت سے ارض و سما بھر گئے اس کا مطلب ہے خیرالوریٰ آ گئے

    بے نواؤں کی فریاد سن لی گئی ان کو تحفے میں رب نے یہ سوغات دی

    بے نواؤں کے دن پھرنا طے ہوگیا بے نواؤں کے لو ہم نوا آ گئے

    آفریں آفریں آفریں آفریں مرحبا مرحبا مرحبا مرحبا

    چار جانب سے آتی تھی بس یہ صدا مصطفیی آ گئے مصطفیٰ آ گئے

    کس طرف کھائی ہے کس طرف راستہ ہم کو اس بات کا کچھ نہیں تھا پتہ

    راہ دینِ خدا تب دکھائی پڑی آپ جب بن کے نورالہدیٰ آ گئے

    اس طرف اس طرف شور برپا ہوا مئے برسنے لگی دور چلنے لگا

    جامِ توحید ہاتھوں میں اپنے لیے آ گئے ساقئ میکدہ آ گئے

    دنیا جب راہِ حق سے بھٹکنے لگی ساری دنیا میں جب بڑھ گئی گمرہی

    پھر خدا کا ثمرؔ یہ کرشمہ ہوا بن کے وہ خلق کے رہنما آ گئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے