مرے احساس پر چھانا علی کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
مرے احساس پر چھانا علی کا
نتیجہ یہ ہوں دیوانہ علی کا
پیا ہے جب سے پیمانہ علی کا
نگاہوں میں ہے میخانہ علی کا
زمانے میں کوئی ان سا نہیں ہے
زمانہ یوں ہے دیوانہ علی کا
خدا کے گھر ولادت جانتے ہو ؟
ہے استقبال شاہانہ علی کا
وہ بے شک شمعِ بزمِ اؤلیا ہیں
ولی ہر اک ہے پروانہ علی کا
ہے غفلت کا نتیجہ شرم ساری
سبق دیتا ہے فرمانا علی کا
بنا دیتا ہے بزدل کو بہادر
ہے ایسا نام مردانہ علی کا
جہاں کہتا رہے اس کو دوانہ
ہے دانا جو ہے دیوانہ علی کا
چلی جا میرے سر سے اے مصیبت
نہ پھر میں لاؤں پروانہ علی کا
جو ہوگا شان سے جنت میں داخل
ثمرؔ وہ ہوگا مستانہ علی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.