بشر سے بیاں کیا ہو شان محمد
بشر سے بیاں کیا ہو شان محمد
خدا خود ہے جب مدح خوان محمد
تقدس ہے ان کے تقدمیں پہ نازاں
جو دل بن گئے واضعان محمد
کچھ ایسے ہوئے غرق جلوۂ ملائک
خدا خود بنا میزبان محمد
محمد کے اوپر نبوت ہے نازاں
ہیں کل انبیا مدح خوان محمد
جہاں جبرئیل امیں جبہ سا تھے
وہ تھا آستان آستان محمد
خدا کی قسم ہے خدا ان کا عاشق
ازل سے جو ہیں عاشقان محمد
اجل آئے مجھ کو تو یوں آئے یا رب
مرا سر ہو اور آستان محمد
- کتاب : گلدستۂ نعت (Pg. 99)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.