لیجیے کچھ ہماری خبر مصطفیٰ
’’ڈال دیجے کرم کی نظر مصطفیٰ‘‘
لیجیے کچھ ہماری خبر مصطفیٰ
ہے فرشتوں کو بھی جستجو آپ کی
آپ ہی تو ہیں خیرالابشر مصطفیٰ
دیکھ کر سبز گنبد کے مینار کو
رشک کرتے ہیں شمس و قمر مصطفیٰ
ہوں خطا کار لیکن غلاموں میں ہوں
کیجیے میری خطا در گزر مصطفیٰ
چند آنسو ندامت کے ٹپکے جو تھے
بن گئے ہیں وہ لعل و گہر مصطفیٰ
آپ سے بعض رکھتا ہے جو یا نبی
اس کی دنیا ہے زیر و زبر مصطفیٰ
لاج ثاقبؔ کی محشر میں رکھ لیجیے
التجا ہے یہی مختصر مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.