جب کوئی ٹھوکر جہاں میں میں نے کھائی یا_نبیؐ
جب کوئی ٹھوکر جہاں میں میں نے کھائی یا نبیؐ
آپ کی مدحت زبان و لب پہ آئی یا نبیؐ
راہ حق پر کر دیا قربان کنبہ آپ نے
اپنی امت آپ نے ہے بخشوائی یا نبیؐ
احمد مختار شیر حق کے بھائی یا نبیؐ
آپ نے کی خلق کی مشکل کشائی یا نبیؐ
جعفر طیار ہیں حمزہ بھی ہیں عباس بھی
کیا گھرانے نے ہے تیرے شان پائی یا نبیؐ
حشر میں سالکؔ پہ کیجو مہر و رحمت کی نگاہ
آل کا ہے آپ کی یہ اک فدائی یا نبیؐ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.