Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اس نے کہا کعبہ ترا؟ میں نے کہا چہرا ترا

سرکشن پرساد

اس نے کہا کعبہ ترا؟ میں نے کہا چہرا ترا

سرکشن پرساد

MORE BYسرکشن پرساد

    اس نے کہا کعبہ ترا؟ میں نے کہا چہرا ترا

    اس نے کہا چہرا ترا؟ میں نے کہا جلوا ترا

    اس نے کہا جینا ترا؟ میں نے کہا ہستی تری

    اس نے کہا مرنا ترا؟ میں نے کہا پردا ترا

    اس نے کہا کیا کام ہے؟ میں نے کہا ہر وقت دید

    اس نے کہا کیا شغل ہے؟ میں نے کہا سودا ترا

    اس نے کہا کیا کفر ہے؟ میں نے کہا گیسو ترے

    اس نے کہا اسلام کیا؟ میں نے کہا چہرا ترا

    اس نے کہا دل کیا ہوا؟ میں نے کہا تونے لیا

    اس نے کہا کیا چور ہوں؟ میں نے کہا غمزا ترا

    اس نے کہا مقصد ترا؟ میں نے کہاتو ہی تو ہے

    اس نے کہا قسمت تری؟ میں نے کہا منشا ترا

    اس نے کہا خدمت تری؟ میں نے کہا ہے بندگی

    اس نے کہا کیا نام ہے؟ میں نے کہا بندا ترا

    اس نے کہا وہ کون تھا؟ خلوت میں خواہانِ وصال؟

    میں نےکہا وہ شادؔ تھا، عاشق ترا شیدا ترا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے