مورا بطحا کا بسیا چھین لیو، من کو
مورا بطحا کا بسیا چھین لیو، من کو
چھین لیو من کو اور تن دھن کو
مورا بطحا کا بسیا چھین لیو من کو
مکھ پر ڈار کے میم کا پردا
موہ لیو سارے بندرا بن کو
مورا بطحا کا بسیا چھین لیو من کو
ذات وصفت کا وہ ہی دھنی ہے
اپنا کیودا کے سنگھاسن کو
مورا بطحا کا بسیا، چھین لیو من کو
آ کر جگ میں بہروپ لینو!
کا کہوں گوئیاں من موہن کو
مورا بطحا کا بسیا چھین لیو من کو
بار بار آوت ہے یہی من میں
شادؔ کے گلے سے لگاؤ سجن کو
مورا بطحا کا بسیا چھین لیو من کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.