يا رب درِ حبیب سے اذنِ سفر ملے
يا رب درِ حبیب سے اذنِ سفر ملے
مجھ کو بلا رہے ہیں مجھے یہ خبر ملے
ہو جاؤں گم مدینے کے شام و سحر میں میں
قسمت سے گر وہ دولتِ شام و سحر ملے
پڑھ کر نمازِ عشق میں ہو جاؤں سرخرو
مژده قبولیت کا خدا سے اگر ملے
یہ آرزو ہے آپ کے قدموں میں ہو بسر
جو زندگی خدا سے مجھے مختصر ملے
يا رب رسولِ پاک کا دیدار ہو نصیب
عاصی کی اس دعا کو متاعِ اثر ملے
قربان اس پر سوزؔ ہوں دنیا کی منزلیں
طیبہ کے ذرے ذرے میں جو رہ گذر ملے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.