وہ تو کہ جس نے ذہن کو فکرِ رسا دیا
وہ تو کہ جس نے ذہن کو فکرِ رسا دیا
وہ تو کہ جس نے دل کا حرم جگمگا دیا
وہ تو کہ جس نے ہر ذہن بے زبان کو
لہجہ دیا بیان دیا ذائقہ دیا
وہ تو کہ جس نے قافلۂ ہست و بود کو
عزمِ صمیم و جذبۂ منزل رسا دیا
وہ تو کہ جس کے نکہت و رنگ و جمال نے
صحرائے کائنات کو گلشن بنا دیا
وہ تو کہ جس کی شانِ سجود و قیام نے
بندے کو بندگی کا سلیقہ سکھا دیا
وہ تو کہ جس کے جلوۂ نور ظہور نے
روئے حیات و موت سے پردہ اٹھا دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.