Font by Mehr Nastaliq Web

محمد مصطفیٰ نے مجھ کو دیوانہ بنایا ہے

سرحدی رام چند

محمد مصطفیٰ نے مجھ کو دیوانہ بنایا ہے

سرحدی رام چند

MORE BYسرحدی رام چند

    محمد مصطفیٰ نے مجھ کو دیوانہ بنایا ہے

    مئے توحید سے مخمور و مستانہ بنایا ہے

    تجھے خیرالبشر کہتے ہیں ہندو بھی مسلماں بھی

    ترے دل کو خدا نے کیا فقیرانہ بنایا ہے

    حرارت بخش دی ایمان کی ہر قلبِ مؤمن کو

    شعورِ علم کا ہر دل کو کاشانہ بنایا ہے

    خدا ہی نے تو بخشا ہے مجھے شوق سخن گوئی

    تری توصیف کا بھی اس نے دیوانہ بنایا ہے

    سمنؔ تجھ کو عقیدت ہے محمد مصطفیٰ سے بھی

    کرم سے اس نے اپنے تجھ کو فرزانہ بنایا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے