اے دو جہاں کے والی یکتا ہے کام تیرا
اے دو جہاں کے والی یکتا ہے کام تیرا
رب غفور تو ہے ، ہر احترام تیرا
داتا ہے اور خالق قادر ہے اور مالک
ہے سب پہ فضل باری اور فیضِ عام تیرا
مسجد کی ہر اذاں میں ناقوس کی صدا میں
اور شاخ پر پرندے لیتے ہیں نام تیرا
بندہ نواز تو ہے اور کارساز تو ہے
زیبا تجھے خدائی ارفع مقام تیرا
پروردگار تو ہے توفیق دے عمل کی
قرآن دے رہا ہے ہم کو پیام تیرا
دینا سے تنگ آکر آئے ہیں تیرے در پہ
بگڑی بنانے والے اب آگے کام تیرا
دامانِ آرزو کو اپنے کرم سے بھر دے
سر تاجؔ آسرا ہے ہم کو مدام تیرا
- کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام
- Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
- مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.