بجز تیرے شہِ والا معین الدین اجمیری
دلچسپ معلومات
منقبت در شان خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
بجز تیرے شہِ والا معین الدین اجمیری
نہیں میرا خبر لیوا معین الدین اجمیری
نہایت دکھ کی ماری ہوں نہیں کوئی یہاں میرا
بجز تیرے مرے خواجہ معین الدین اجمیری
تمہاری ذاتِ عالی کا بھروسہ مجھ کو کامل ہے
میرا مطلب برآئے گا معین الدین اجمیری
کہاں فریاد لےکے جائے یہ دکھ درد کی ماری
مرا ہے کون تم بن یا معین الدین اجمیری
نہیں ہے غم مجھے کچھ منزلِ عقبیٰ کا اے سرورؔ
ہے میرا رہنما کیسا معین الدین اجمیری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.