کرو الطاف مجھ پر خواجہ صاحب
دلچسپ معلومات
منقبت در شان خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
کرو الطاف مجھ پر خواجہ صاحب
کہ ہو تم بندہ پرور خواجہ صاحب
کروں فریاد میں اب کس سے جا کر
تمہارا چھوڑ کر در خواجہ صاحب
مری مشکل کرو آساں خدارا
کہ ہوں میں غم سے مضطر خواجہ صاحب
مسیحائے زماں ہو آپ بیشک
پھری ہوں گو میں در در خواجہ صاحب
مرادِ دل نہیں پائی کسی جا
کرو احسان مجھ پر خواجہ صاحب
غم دریا سے کشتی پار ہوگی
بھروسہ ہے جو تم پر خواجہ صاحب
نظر الطاف کی رکھنا ہمیشہ
یہی ہے عرضِ سرورؔ خواجہ صاحب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.