کیوں نہ ایمان لائیں ایسے رہنما کو دیکھ کر
کیوں نہ ایمان لائیں ایسے رہنما کو دیکھ کر
کفر چھپ جائے نہ کیوں اس حق نما کو دیکھ کر
کہتا تھا جے پال میں اب دین باطل سے پھرا
کیجئے الطاف شاہا مجھ گدا کو دیکھ کر
کفر کے باعث سیاہی تھی جو میرے قلب پر
ہوگئی کافور تجھ بدرالدجیٰ کو دیکھ کر
ساکن اجمیر کیوں کر خوش نہ ہوویں اب بھلا
خواجہ ہندالولی حاجت روا کو دیکھ کر
عاشق و شیدا دل و جاں سے یہ سرورؔ ہوگیا
آپ کے یا شاہ روئے پر ضیا کو دیکھ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.