کب رقم ہم سے بھلا ہووے بڑائی آپ کی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
کب رقم ہم سے بھلا ہووے بڑائی آپ کی
کرتی ہے تعریف جب ساری خدائی آپ کی
آپ کا شہرہ ہے ملکوں میں شہِ ہندالولی
گھر بہ گھر پھرتی ہے اے آقا دوہائی آپ کی
گر ملے تختِ سلیماں بھی نہ لوں زنہار میں
مجھ کو مل جائے اگر شاہا گدائی آپ کی
سیکڑوں گمراہوں کو تم نے دکھائی راہِ حق
اے سبحان اللہ کیا ہے رہنمائی آپ کی
فیضیاب ہوتے ہیں در سے آپ کے شاہ و گدا
خلق میں مشہور ہے حاجت روائی آپ کی
مشکلیں حل آپ کی برکت سے ہوتی ہیں تمام
ہر جگہ ہے مشتہر مشکل کشائی آپ کی
سرورؔ غمگیں کو خدمت میں بلا لیجے حضور
شاق ہے اس پر شہا از حد جدائی آپ کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.