مدینہ سے جو سوئے ہند شاہِ ذی قدر آئے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
مدینہ سے جو سوئے ہند شاہِ ذی قدر آئے
مشرف ان سے ہونے کے لیے جن و بشر آئے
جہاں رونق فزا ہوتے تھے یارو خواجۂ والا
وہاں غل ہوتا تھا برپا کہ شاہِ بحر و بر آئے
خدا کے فضل سے سب مشکلیں آساں ہوں دم بھر میں
زباں پر صدق دل سے نام خواجۂ کا اگر آئے
کہوں جب حال دل اپنا میں رکھ کر سر کو قدموں پر
نہ کیوں کر آپ کو پھر رحم میرے حال پر آئے
یہی ہیں حسرت و ارماں مرے اے سرورِؔ غمگیں
رکھوں قدموں پہ سر اپنا جو وہ سرورؔ نظر آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.