Font by Mehr Nastaliq Web

چلے جاؤ دغابازو یہاں سے

سرور اجمیری

چلے جاؤ دغابازو یہاں سے

سرور اجمیری

MORE BYسرور اجمیری

    چلے جاؤ دغابازو یہاں سے

    نہ مطلب ہے تمہاری داستاں سے

    تعرض تم رکھو ہم سے نہ اصلا

    نہیں مانیں گے کہنا تمہارا

    یہی ہے حکم بس مجھ کو نبی کا

    کروں تاخیر یہ ہر گز نہ ہوگا

    بجا ارشاد گر ان کا نہ لائیں

    بھلا منھ کیا انہیں جا کر دکھائیں

    فقیروں کو نہیں آرام در کار

    یہی جنگل ہے ہم کو شکل گلزار

    نہ خواہش قصر کی ہے ہم کو اصلا

    یہ صحرا قصر سے ہے ہم کو پیارا

    نہیں زینت جہاں کی ہم کو مرغوب

    ہمیں تکلیف میں رہنا ہے بس خوب

    کروں اوصاف کیا میں ان کی سرورؔ

    زباں ہے اپنی بس واللہ قاصر

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے