ہوئے ہم آپ پر قرباں کرم کی ہو نظر خواجہ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
ہوئے ہم آپ پر قرباں کرم کی ہو نظر خواجہ
تمہارا رخ پھرا جب سے ہیں ہم زیر و زبر خواجہ
ابھی قہرِ الٰہی ہم پہ نازل ہوگا دہشت ہے
غریبوں پہ کرم کی کیجئے جلدی نظر خواجہ
نہ پوچھیں آپ گر ہم کو بھلا پھر کون پوچھے گا
تمہارا چھوڑ کر دریہ کہو جائیں کدھر خواجہ
خدا کی راہ بتلا دو ہمیں اے ہادی عالم
کیا اللہ نے تم کو ہمارا راہبر خواجہ
تمہاری ذات عالی ہے معاون ہم غریبوں کی
نہیں نارِ جہنم کا ہمیں خوف و خطر خواجہ
مکدر آپ گر ہوں گے شہا ہم در بدر ہوں گے
خبر لیجے خدا کے واسطے اب لطف کر خواجہ
گذارش سرورِؔ اجمیر کی منظور ہو جائے
دکھا دو عالم رویا میں جلوہ اک نظر خواجہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.