Font by Mehr Nastaliq Web

عجیب تسخیر ہے تیری نظر میں یا معین الدین

سرور اجمیری

عجیب تسخیر ہے تیری نظر میں یا معین الدین

سرور اجمیری

MORE BYسرور اجمیری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    عجیب تسخیر ہے تیری نظر میں یا معین الدین

    لگی یہ تیر سی کیسی جگر میں یا معین الدین

    کہیں آتش کدہ توڑے کہیں مردے کیے زندہ

    دکھائیں کیا کراماتیں سفر میں یا معین الدین

    کرامت کاتری شاہِ زماں چرچا قیامت تک

    رہے گا رات دِن جن و بشر میں یا معین الدین

    سبحان اللہ کس خوبی سے ان کو جلوۂ وحدت

    دکھایا آپ نے سنگ و شجر میں یا معین الدین

    سیہ کاری پہ کس طرح نہ سرورؔ اپنی نازاں ہو

    ہے سودا آپ کا اس کے جو سر میں یا معین الدین

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے