Font by Mehr Nastaliq Web

دکھایا اپنی قسمت نے ہمیں دیدار خواجہ کا

سرور اجمیری

دکھایا اپنی قسمت نے ہمیں دیدار خواجہ کا

سرور اجمیری

MORE BYسرور اجمیری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    دکھایا اپنی قسمت نے ہمیں دیدار خواجہ کا

    بنایا بردہ خالق نے ہمیں سرکار خواجہ کا

    ابھی چودہ طبق روشن مری آنکھوں میں ہو جائیں

    اگرچہ دیکھ لوں میں روئے پُر انوار خواجہ کا

    ہوا ہوں ان دنوں میں بھی عجب سودائیِ الفت

    مجھے کہتے ہیں سب رسوا سر بازار خواجہ کا

    خجالت سے مہ و خورشید بھی ہوں ابر میں مخفی

    کہیں گر دیکھ لیں وہ روئے پُر انوار خواجہ کا

    الٰہی عالم رویا میں دکھلادے رخِ والا

    ہوا میرا دل بیمار کیا بیمار خواجہ کا

    مجھے گو دور رکھا خدمتِ عالی سے قسمت نے

    ولیکن ہوں گدائے کوچۂ سرکار خواجہ کا

    تمنا ہے یہ سرورؔ عشق ان کا بس رکھے دل میں

    خداوندا مجھے رکھیو سدا بیمار خواجہ کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے