حدودِ طائر سدرہ حضور جانتے ہیں
حدودِ طائر سدرہ حضور جانتے ہیں
کہاں ہے عرشِ معلیٰ حضور جانتے ہیں
ہر ایک حرفِ تمنا حضور جانتے ہیں
تمام حال دلوں کا حضور جانتے ہیں
خدا نے اس لیے قاسم انھیں بنایا ہے
کہ بانٹنے کا قرینہ حضور جانتے ہیں
انھیں خبر ہے کہیں سے پڑھو درود ان پر
تمام دہر کا نقشہ حضور جانتے ہیں
بروزِ حشر شفاعت کریں گے چن چن کر
ہر اک غلام کا چہرہ حضور جانتے ہیں
بروزِ حشر شفاعت کریں گے وہ لیکن
اگر ہوا یہ عقیدہ حضور جانتے ہیں
پہنچ کے سدرہ پر روح الامین کہنے لگے
یہاں سے آگے کا رستہ حضور جانتے ہیں
میں مانگتا ہوں انہی سے انہی سے مانگتا ہوں
حضور پر بھروسہ حضور جانتے ہیں
سکھائی بات یہ سرور ہمیں صحابہ نے
کہ جانتا ہے خدایا حضور جانتے ہیں
کہیں گے خلد میں سرورؔ نبی کے دیوانے
ذرا وہ نعت سنانا حضور جانتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.