پیام حق کے پیغمبر محمد ہیں محمد ہیں
خدا کی راہ کے رہبر محمد ہیں محمد ہیں
محمد ظل سبحانی محمد سر یزدانی!
کتابِ حق کے سر دفتر محمد ہیں محمد ہیں
وہ سرور سرور عالم وہ سید سید اعظم
جہاں میں سب سے عالی تر محمد ہیں محمد ہیں
مروت کے وہ معدن ہیں عنایت کے وہ مخزن ہیں
شفیع اعظم محشر محمد ہیں محمد ہیں
ہوا جن سے جہاں روشن مکان و لامکاں روشن
نبوت کے مہ انور محمد ہیں محمد ہیں
بوقت گرمیٔ محشر تجھے کیا غم ہے اے سرورؔ
کہ اس دن ساقیٔ کوثر محمد ہیں محمد ہیں
- کتاب : گلدستۂ نعت (Pg. 68)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.