Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جہانِ حسن میں ناز آفریں ہو یا رسول اللہ

ستار وارثی

جہانِ حسن میں ناز آفریں ہو یا رسول اللہ

ستار وارثی

MORE BYستار وارثی

    جہانِ حسن میں ناز آفریں ہو یا رسول اللہ

    خدا کے بعد تم سب سے حسیں ہو یا رسول اللہ

    یہ چشمِ مست یہ گیسو یہ خال وعارض وابرو

    سراپا پیکرِ نورِ مبیں ہو یا رسول اللہ

    رضائے خالقِ اکبر ہو تم اے جانِ محبوبی

    تمہی تو عرش کے مسند نشیں ہو یا رسول اللہ

    تمہارے وصف کے قائل ہیں سارے دشمنِ دیں بھی

    کہ تم عادل ہو صادق ہو امیں ہو یا رسول اللہ

    جو تم مختاروقاسم ہو تو یہ سارا جہاں آقا

    نہ پھر کیوں آپ کے زیرِ نگیں ہو یا رسول اللہ

    جدھر دیکھو وہاں ہیں بس تمہارے حسن کے جلوے

    مدینہ پھر نہ کیوں خلدِ بریں ہو یا رسول اللہ

    یہی حسرت ہے ستارِؔ حزیں کی دم نکل جائے

    تمہارے در پہ جب اس کی جبیں ہو یا رسول اللہ

    مأخذ :
    • کتاب : Monthly Na't, Lahore (Pg. 82)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے