عجب پُرکشش ہے بہارِ مدینہ
عجب پُرکشش ہے بہارِ مدینہ
جسے دیکھئے ہے نثارِ مدینہ
شب وروز ہوتی ہے رحمت کی بارش
معطّر ہیں لیل ونہارِ مدینہ
ہر اک سو ہیں نقشِ کفِ پا کے جلوے
منور ہے ہر رہ گزارِ مدینہ
بہت ناز ہے تجھ کو جنت پہ رضواں
ذرا دیکھ نقش ونگارِ مدینہ
جھکاتی ہے سر کو یہاں سب خدائی
یہ ہے مسکنِ تاجدارِ مدینہ
جہاں چین پاتے ہیں سب غم کے مارے
وہ ہے اللہ اللہ دیار مدینہ
وہ چہرہ الگ سب سے چمکے گا جس پر
قیامت میں ہوگا غبارِ مدینہ
- کتاب : Monthly Na't, Lahore (Pg. 84)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.