ہر طرف آپ کا عکسِ رخِ زیبائی ہے
ہر طرف آپ کا عکسِ رخِ زیبائی ہے
آپ ہی سے مہ و انجم نے ضیا پائی ہے
آپ سے پہلے تھا ہر سمت خزاں کا عالم
آپ آئے تو گلستاں میں بہار آئی ہے
آپ کے حسنِ تبسم کی نمایاں ہے جھلک
مسکراتے ہوئے غنچوں میں جو رعنائی ہے
آپ کے نور سے پیدا ہوئے دونوں عالم
آپ کے جلوؤں کی سب انجمن آرائی ہے
آپ کی دید ہے دیدارِ خداوندِ کریم
آپ کے حسن میں اک شعلۂ یکتائی ہے
آہ ونالہ ہے نہ فریاد وفغاں ہے آقا
آپ کی یاد ہے اور گوشۂ تنہائی ہے
مجھ سے بے علم کو بخشا جو یہ اندازِ سخن
اپنے ستارؔ کی کیا حوصلہ افزائی ہے
- کتاب : Monthly Na't, Lahore (Pg. 87)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.