جمال ذاتِ الٰہی کا آئینہ تم ہو
جمال ذاتِ الٰہی کا آئینہ تم ہو
سراپا معنی والشمس والضحیٰ تم ہو
ہیں شرح آیۂ والیل گیسوئے مشکیں
سحابِ لطف و کرم شاہِ دوسرا تم ہو
نہ دیکھا تم سا حسیں کوئی بھی زمانے میں
فروغ دیدہ وراں حسنِ دلکشا تم ہو
تمہی ہو بربطِ رحمت پہ نغمۂ یزداں
جہانِ حسن میں محبوب کبریا تم ہو
طبیب عالم امکاں سراپا لطف و کرم
خوشا کہ چارہ گرِ دردِ لا دوا تم ہو
نہ تخت و تاج کی حسرت، نہ مال و زر کی ہوش
خدا کا شکر کہ بس میرا مدعا تم ہو
تمہاری چشم کرم کا ہے منتظر ستارؔ
کہ اس غریب کا سرکار آسرا تم ہو
- کتاب : ستار وارثی کی نعت (Pg. 75)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.