یا رب ہو عطا الفتِ سلطانِ مدینہ
یا رب ہو عطا الفتِ سلطانِ مدینہ
آنکھوں میں رہے صورت سلطانِ مدینہ
بس جائیں مری آنکھوں میں طیبہ کے مناظر
دیکھوں میں یوں ہی طلعتِ سلطانِ مدینہ
ضو ریز وہاں رہتی ہے وحدت کی تجلی
ہے شہر نبی جنت سلطانِ مدینہ
وہ صبح ازل، شامِ ابد، جانِ دو عالم
ہے لطف خدا عظمتِ سلطانِ مدینہ
ہیں موج سخا، بحر کرم، مصدرِ رحمت
محبوبِ خدا حضرت سلطانِ مدینہ
اللہ سے ملتے ہیں وہ خود عرش بریں پر
دیکھے تو کوئی قربتِ سلطانِ مدینہ
ستارؔ یہ حسرت ہے دمِ نزع بھی دل میں
کرتا ہی رہوں مدحتِ سلطانِ مدینہ
- کتاب : ستار وارثی کی نعت (Pg. 78)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.