Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اُن کے چہرے پہ عجب نور کا ہالہ دیکھا

ستار وارثی

اُن کے چہرے پہ عجب نور کا ہالہ دیکھا

ستار وارثی

اُن کے چہرے پہ عجب نور کا ہالہ دیکھا

جس کے جلوؤں سے اندھیروں میں اجالا دیکھا

فرشِ خاکی پہ جو آئے قدمِ پاکِ رسول

عالم کفر کو سب نے تہ و بالا دیکھا

فرقِ آدم میں ہوں یا صورتِ حیدر میں حضور

جس نے دیکھا انہیں ہر شکل میں اعلیٰ دیکھا

ہم غلامانِ غلام آتے ہیں کس گنتی میں

اُن کا اللہ کو بھی چاہنے والا دیکھا

ہوئے امت کے وہ محبوب خدا کے مطلوب

سارے نبیوں میں انہیں سب سے نرالا دیکھا

اِس سے بڑھ کر بھلا کیا ہوگی صداقت کی مثال

آج تک آپ کےہر بول کو بالا دیکھا

اُن کی خوشبو سے معطر ہیں دو عالم ستارؔ

ایسا اب تک نہ کوئی گیسوؤں والا دیکھا

مأخذ :
  • کتاب : Monthly Na't, Lahore (Pg. 22)

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے