Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

محبوب صل علی تاثیر عرفان محبت ہے

ستار وارثی

محبوب صل علی تاثیر عرفان محبت ہے

ستار وارثی

MORE BYستار وارثی

    محبوب صل علی تاثیر عرفان محبت ہے

    کہ مجھ عاصی کے سر پہ سایۂ دامان رحمت ہے

    وہ محبوب خدائے لم یزل، مختار دوراں ہیں

    رخِ پر نور جن کا مطلعِ صبح سعادت ہے

    نبی جتنے بھی آئے سب ہیں مشتاق کرم ان کے

    وہ جن کی ہر ادا خود مظہر شانِ حقیقت ہے

    گزر ہے عشق کی منزل میں کیف سوزِ پنہاں کا

    وہی پیارا خدا کا ہے، جس ان سے محبت ہے

    مدینے کی فضاؤں پر ہو قرباں خلد کی رونق

    یہ وہ کوچہ ہے جس کا ذرہ ذرہ رشک جنت ہے

    اسے معلوم کیا جو راز ہستی سے ہو بیگانہ

    خمِ ابروئے جاناں کیا ہے؟ محرابِ عبادت ہے

    پلا دو شربتِ دیدار، صدقے میں نواسوں کا

    فقیرِ رہ گزر ستارؔ بیمارِ محبت ہے

    مأخذ :
    • کتاب : ستار وارثی کی نعت (Pg. 80)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے