جہانِ حسن میں ناز آفریں ہو یا رسول اللہ
جہانِ حسن میں ناز آفریں ہو یا رسول اللہ
خدا کے بعد تم سب سے حسیں ہو یا رسول اللہ
یہ چشمِ مست، یہ گیسو، یہ خال و عارض و ابرو
سراپا پیکرِ نور مبیں ہو یا رسول اللہ
رضائے خالقِ اکبر ہو تم اے جانِ محبوبی
تمہی تو عرش کے مسند نشیں ہو یا رسول اللہ
تمہارے وصف کے قائل ہیں سارے دشمن دیں بھی
کہ تم عادل ہو، صادق ہو، امیں ہو یا رسول اللہ
جو تم مختار و قاسم ہو تو یہ سارا جہاں آقا
نہ پھر کیوں آپ کے زیرِ نگیں ہو یا رسول اللہ
جدھر دیکھو، وہاں ہیں بس تمہارے حسن کے جلوے
مدینہ پھر نہ کیوں خلدِ بریں ہو یا رسول اللہ
یہی حسرت ہے ستارِؔ حزیں کی، دم نکل جائے
تمہارے در پہ جب اس کی جبیں ہو یا رسول اللہ
- کتاب : ستار وارثی کی نعت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.