سب مہ و شانِ دہر سے خوش تر حضور ہیں
سب مہ و شانِ دہر سے خوش تر حضور ہیں
حسن خدائے پاک کا مظہر حضور ہیں
ان کی سپاس و مدح رقم ہے”کتاب“ میں
محبوبِ حق ہیں، طاہر و اطہر حضور ہیں
تشنہ لبو! ہے گرمئی محشر کا خوف کیوں
شکرِ خدا کہ ساقئی کوثر حضور ہیں
سب بے زباں ہیں اہلِ زباں ان کے سامنے
علمِ خدا کا منبع و مصدر حضور ہیں
ملتا ہے اک سکون مجھے ان کے ذکر سے
یعنی تسلئی دل مضطر حضور ہیں
ستارؔ غم ہے پرسشِ محشر کا کس لیے
کچھ غم نہ کر کہ شافعِ محشر حضور ہیں
- کتاب : ستار وارثی کی نعت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.