محفلِ ہست و بود میں پَرتوِ حسنِ ذات ہو
محفلِ ہست و بود میں پَرتوِ حسنِ ذات ہو
روحِ یقینِ عشق ہو جلوہ گۂ صفات ہو
جلوہ فشاں ہو عرش سے تم ہی تو فرشِ خاک پر
تم ہو شعاعِ نورِ رب وجۂ تجلیات ہو
تم ہی ہو انبساطِ کل تم ہی ہو فضلِ بے حساب
کشمکشِ جہاں میں تم دافع مشکلات ہو
تم ہو سکونِ زندگی تم ہو وقارِ بندگی
کارگۂ حیات میں نازشِ التفات ہو
کر دی خدائے پاک نے تم پہ کرم کی انتہا
شاہدِ بزمِ کن فکاں رونقِ کائنات ہو
در پہ تمہارے ہر گھڑی ہے جو ہجومِ عاشقاں
تم ہو شفیعِ عاصیاں تم ہی رہِ نجات ہو
- کتاب : Monthly Na't, Lahore (Pg. 73)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.