اللہ رے یہ فیضِ جمالِ محمدی
اللہ رے یہ فیضِ جمالِ محمدی
ان کی شعاعِ حسن سے ہر شے چمک اٹھی
شمس و قمر میں نور انھی کا ہے ضو فشاں
وہ دن کی روشنی ہیں، وہی شب کی چاندنی
روشن ہیں شرق و غرب، شمال و جنوب سب
چاروں طرف انہی کے کرم سے ہے روشنی
ان کے غلام شاہوں سے بڑھ کر ہیں باوقار
ہوں حضرت بلال کہ سلمان فارسی
گم ہوں میں بس انہی کے تصور میں رات دن
آیا ہے مجھ کو راس یہی کیفِ بے خودی
محبوب ہیں خدا کے، دو عالم کے تاجدار
ان سا ہوا ہے اور نہ ہوگا کہیں کوئی
روشن ہے ہر گھڑی دل ستارؔ کا چراغ
جب سے ملی ہے عشقِ محمد کی روشنی
- کتاب : ستار وارثی کی نعت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.