فروغِ حسن عالم تاب ہے صورت محمد کی
فروغِ حسن عالم تاب ہے صورت محمد کی
ہے تفسیرِ کتابِ کبریا سیرت محمد کی
جہاںِ رنگ و بو میں ہیں وہ سب سے ارفع و اعلیٰ
مسلم ہے خدا کے بعد بس عظمت محمد کی
نہ ہوں جن و بشر حور و ملک کیوں ان کے دیوانے
کہ ہے نازِ جہانِ دلبری رحمت محمد کی
ادب گاہِ ملائک ہے انیسِ اہلِ ایماں ہے
وہ دل جس کے ہر اک ذرے میں ہے رویت محمد کی
چٹائی ان کا بستر اینٹ تکیہ گھر میں ہے فاقہ
عجب رشکِ شہنشاہی ہے یہ غربت محمد کی
نظر سے ہٹ گیا پھر خود بخود ہر پردۂ حائل
بنی شانِ فنائے عشق جب الفت محمد کی
متاعِ بے بہا ستارؔ ہے عشقِ شہِ والا
میرا سرمایۂ عز و شرف مدحت محمد کی
- کتاب : معطر معطر (Pg. 13)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.