اللہ اللہ ارفع و اعلیٰ ہے کیا شانِ رسول
اللہ اللہ ارفع و اعلیٰ ہے کیا شانِ رسول
خالقِ کون و مکاں ہے خود ثنا خوانِ رسول
کون ہے جس پر نہیں عالم میں احسانِ رسول
ہے ازل سے مؤجزن دریائے فیضانِ رسول
مجمع اوصافِ محبوبی ہیں سرکارِ جہاں
جس کو دیکھو وہ ہوا جاتا ہے قربانِ رسول
سیرت خیرالوریٰ تفسیر ہے قرآن کی
ہے خدائے پاک کا فرمان فرمانِ رسول
خاک کا بستر غذا جو اور تکیہ اینٹ کا
یہ متاعِ زیست تھی اور یہ تھا سامانِ رسول
بخش دے امت کو میری رحم کر رب کریم
اور کچھ حسرت نہ تھی بس یہ تھا ارمانِ رسول
ہے حضور کبریا ، دن رات میری التجا
کر عطا یا رب مجھے اب نورِ عرفانِ رسول
مجھ سا عاصی بھی ہے نازاں ان کی شانِ عفو پر
مجھ پہ ہے سایہ فگن ستارؔ دامان رسول
- کتاب : معطر معطر (Pg. 18)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.