Font by Mehr Nastaliq Web

خدا کے گھر سے طیبہ میں یہ کون عالی مقام آیا

ستار وارثی

خدا کے گھر سے طیبہ میں یہ کون عالی مقام آیا

ستار وارثی

MORE BYستار وارثی

    خدا کے گھر سے طیبہ میں یہ کون عالی مقام آیا

    کہ ہر سو شور ہے برپا وہ نبیوں کا امام آیا

    مدینے میں وہ اس انداز سے مستِ خرام آیا

    کہ اس کے پائے اقدس چومنے ہر خاص و عام آیا

    زمانہ جگمگا اٹھا عجب اک روشنی پھیلی

    نبوت کے ستاروں میں وہ جب ماہِ تمام آیا

    کوئی کیا مرتبہ سمجھے گا اس کی ذاتِ اقدس کا

    کہ عرشِ پاک سے اللہ کا جس پر سلام آیا

    اسی کی جنبشِ ابرو سے ہر مشکل ہوئی آساں

    حیاتِ عشق میں جب بھی کوئی نازک مقام آیا

    جو دل اس کی محبت سے ہوا خالی تو پھر اس کے

    عبادت کوئی کام آئی نہ کچھ تقویٰ ہی کام آیا

    پئے تعظیم نظریں جھک گئیں صل علیٰ کہہ کر

    زباں پہ جب کبھی ستارؔ میری ان کا نام آیا

    مأخذ :
    • کتاب : معطر معطر (Pg. 26)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے