امی لقب اور علم کا مصدر صلی اللہ علیہ وسلم
امی لقب اور علم کا مصدر صلی اللہ علیہ وسلم
اہلِ سخن ہیں آج بھی ششدر صلی اللہ علیہ وسلم
شعلۂ زیبا نور کا پیکر کون و مکاں ہیں جس سے منور
حسنِ خدائے پاک کا مظہر صلی اللہ علیہ وسلم
صدرِ زمانہ سرورِ عالم ہادیٔ دوراں عظمتِ آدم
وارثِ امت مالکِ کوثر صلی اللہ علیہ وسلم
مونس و ہمدم ناصر و یاور شافع محشر بندۂ پرور
شیدا ہے اس پر خالقِ اکبر صلی اللہ علیہ وسلم
فضل و شرف میں سب سے محکم دونوں جہاں کا محسنِ اعظم
اکرم و اکمل طاہر و اطہر صلی اللہ علیہ وسلم
حاصلِ ایماں اس کی محبت اس کا تصور عین عبادت
شانِ نبوت ختم ہے اس پر صلی اللہ علیہ وسلم
اس کا کرم ہے سایہ گستر ہے جو سکونِ قلب میسر
جاری ہے پیہم میری زباں پر صلی اللہ علیہ وسلم
تاجِ شفاعت سر پہ سجا ہے ساری خدائی اس پہ فدا ہے
اس کا یہ رتبہ اللہ اکبر صلی اللہ علیہ وسلم
حسرتِ دل ہو کاش یہ پوری آے قضا ستارؔ جو میری
سجدہ کناں ہوں اس کے در پر صلی اللہ علیہ وسلم
- کتاب : معطر معطر (Pg. 24)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.